بحرین کے سرکاری محکموں کے ملازمین کو آن لائن ڈیوٹی کی ہدایت
’70 فیصد سرکاری ملازمین فیصلے پر عملدر آمد آج اتوار سے تاحکم ثانی کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
بحرین کے سول سروس ادارے نے علاقائی حالات اور موجودہ صورتِ حال کی روشنی میں وزارتوں اور سرکاری اداروں کے 70 فیصد ملازمین کے لیے آن لائن ڈیوٹی کے نظام کو فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق فیصلے پر عملدر آمد آج اتوار سے تاحکم ثانی کیا جائے گا۔
سول سروس ادارے نے کہا ہے کہ ’یہ فیصلہ ان شعبوں کے علاوہ ہوگا جن کا کام ذاتی موجودگی کا تقاضا کرتا ہے یا جن کے ہاں ہنگامی حالات میں مخصوص عملی طریقہ کار موجود ہے نیز جہاں عوامی سلامتی کے تقاضے اس بات کی ضرورت رکھتے ہیں‘۔
’علاوہ ازیں بقیہ سرکاری اداروں اور محکموں میں آن لائن ڈیوٹی کا نظام نافذ ہوگا‘۔