سعودی عرب نے اتوار کو دمشق کے مضافات میں واقع اکی گرجا گھر میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق میں یہ پہلا خودکش حملہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی سفارتخانے کی ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی مذمتNode ID: 880738
-
سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمتNode ID: 890885
شام کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ’ خودکش حملہ آور کا تعلق داعش سے تھا، اس نے گرجا گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور پھر خود کو اڑا دیا۔‘
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں عبادتگاہوں کو نشانہ بنانے، شہریوں کو دہشت زدہ کرنے اور بے گناہوں کا خون بہائے جانے کو مسترد کیا ہے۔
بیان میں ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف شام کی سپورٹ کا اعادہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ شام کے صدر احمد الشرع کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے اقتدار کے دوران اقلیتوں کو تحفظ دیں گے۔