جمعہ 27 جون کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت 283 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں آج سعودی ریال کی قدر 75 روپے 64 پیسے، اماراتی درہم 77 روپے 25 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 752 روپے 8 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 736 روپے 91 پیسے، کویتی دینار کی 927 روپے 81 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 77 روپے 62 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 285 روپے 1 پیسے جبکہ قیمت فروخت 286 روپے 1 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 76 روپے 2 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 4 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77 روپے 85 پیسے اور قیمت فروخت 78 روپے اور 10 پیسے رہی۔