Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 30 جون کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں آج امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 76 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ گزشتہ تجارتی دن جمعے کو اس کی قیمت 283 روپے 72 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ 
انٹربینک مارکیٹ میں آج سعودی ریال کی قدر 75 روپے 66 پیسے، اماراتی درہم 77 روپے 26 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 752 روپے 39 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی  قدر 737 روپے 2 پیسے، کویتی دینار کی 928 روپے 41 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 77 روپے 85 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 285 روپے 35 پیسے جبکہ قیمت فروخت 286 روپے 15 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ 
سعودی ریال کی قیمت خرید 76 روپے 5 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 40 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77 روپے 65 پیسے اور قیمت فروخت 78 روپے اور 10 پیسے رہی۔ 

شیئر: