اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے پیر کے روز کہا کہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیاں کسی بھی ممکنہ امن معاہدے میں ’اسرائیل کا حصہ بنی رہیں گی۔‘
یروشلم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گیڈون سار نے کہا کہ ’کسی بھی امن معاہدے میں، گولان اسرائیل کی ریاست کا حصہ رہے گا۔‘
یہ وہ علاقہ ہے جسے اسرائیل نے 1967 میں شام سے قبضے میں لیا تھا اور بعد میں اس کو ملک میں ضم کر لیا، تاہم اقوام متحدہ نے اس الحاق کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور یہ علاقہ مقبوضہ کہلاتا ہے۔