Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی پاکستان میں فوجی قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک فوجی قافلے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وام کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی سخت  مذمت کرتا ہے۔‘
’ امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کےلیے ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔‘
بیان میں اس بزدلانہ اور ظالمانہ حملے کے متاثرین کے اہلِ خانہ، حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔
یاد رہے سنیچر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسزکے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے میں 13 فوجی جان سے گئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 14 عسکریت پسند مارے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر  سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایک گاڑی میں سوار خود کش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے آگے موجود دستے نے روک کر ارادرہ ناکام بنا دیا تاہم باردودی سے بھری گاڑی کو آگے دستے کی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔

 

شیئر: