سعودی عرب میں دنیا کی بلند ترین درجہ حرارت کی سطح ریکارڈ
’دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں 49.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کی بلند ترین درجہ حرارت کی سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ ’یہ پیمائشیں عالمی موسمیاتی معیارات کے مطابق سائے میں کی گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں 49.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے جو آج کے دن دنیا کا گرم ترین مقام ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کویت کا بین الاقوامی ایئرپورٹ 49 ڈگری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ الاحساء نے 48.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے‘۔