Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جرمن چانسلر کا ٹیلی فونک رابطہ

علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر فریڈرش میرس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں رہنماوں میں ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں ٹیلی فونک گفتگو میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور امن و استحکام کے قیام کےلیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

شیئر: