Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ’مدی کارڈ‘ کے ذریعے ای کامرس سیلز ریکارڈ سطح پر

 آن لائن سیلز کی مجموعی مالیت 69.3 ارب سعودی ریال سے زیادہ رہی (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ’مدی کارڈز کے ذریعے ای کامرس سیلز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، سالانہ 56 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔
سعودی سینٹرل بینک کی مئی 2025 کی شماریاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ’ آن لائن سیلز کی مجموعی مالیت 69.3 ارب سعودی ریال سے زیادہ رہی، جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 44.4 ارب ریال کے مقابلے میں تقریبا 24.9 ارب ریال کا اضافہ ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ’ جنوری سے مارچ 2025 کے درمیان مدیٰ کارڈز کے ذریعے ٹرانزیکشنز 370 ملین سے زیادہ رہی ہیں جبکہ سیلز میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔‘
مئی 2025 میں مدی کارڈز کے ذریعے ای کامرس سیلز 27.4 ارب ریال رہی جو اس سال  اپریل کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔
جنوری سے مئی 2025 کے دوران ای کامرس میں 31.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو جنوری 2025 میں 20.9 ارب ریال کی سیلز کے مقابلے میں تقریبا 6.5 ارب ریال کا اضافہ ہے۔
اس رپورٹ میں ایک کامرس ویب سائٹس، ایپلیکیشنز اور ڈیجیٹل والیٹ کے ذریعے مدی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی ادائیگیاں شامل ہیں، دیگر کریڈٹ کارڈز سے کی جانے والی ٹرانزیکشنز شامل نہیں۔

 

شیئر: