Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور ترکیہ کے صدور کا رابطہ، علاقائی استحکام کے لیے سپورٹ کا عزم

دونوں رہنماوں نے مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔( فوٹو: وام)
امارات کے صدر شیح محمد بن زاید آل نہیان اور ترکیہ کے صدر طیب رجب اردوغان نے اتوار کو ٹیلی فون پر رابطے میں مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وام کے مطابق رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے خطے میں امن و استحکام  کو بڑھانے کی تمام کوششوں کی سپورٹ کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مکالمے اور سفارتی ذرائع سے خطے کے بحرانوں سے نمنٹے کے لیے ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا جو دائمی امن اور استحکام برقرار رکھنے کےلیے ضروری ہے۔
امارات اور ترکیہ کے صدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ انقرہ اور ابوظبی کے درمیان قریبی تعلقات، اقتصادی شراکت اور مختلف شعبں میں مضبوط تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔

 

شیئر: