متحدہ عرب امارات کی فضائی کممپنی ایمریٹس نے 18 جولائی سے تہران کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق ایئرلائن کا کہنا ہے’ تہران کےلیے یومیہ پروازیں چلائی جائیں گی۔‘
مزید پڑھیں
-
اتحاد ایئرویز اور ایئر عربیہ کی نئے مقامات کے لیے پروازیںNode ID: 891759
بیان میں مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ سفر سے پہلے فلائٹ سٹیٹس کو ضرور چیک کرلیں اور کپمنی کی ویب سائٹ سے اپ ڈیٹس حاصل کرتے رہیں۔
اس سے قبل ایئرلائن نے 16جولائی تک پروازوں کی معطلی میں توسیع کی تھی۔
یاد رہے کہ فلائی دبئی نے چار جولائی سے دبئی اور تہران کے درمیان پروازیں بحال کی تھیں۔
اسرائیل اور ایران کے درمیان بارہ روزہ جنگ کے دوران مختلف ایئر لائنز نے فضائی حدود بند ہونے پر پروازیں منسوخ کردی تھیں تاہم جنگ بندی کے بعد پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔