Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی نئی لو بجٹ ایئرلائن کو لائسنس مل گیا، دمام سے آپریٹ کرے گی

ایئر عربیہ کی سربراہی میں ایک کنشورشیم کو لائسنس دیا گیا ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امارات کی فضائی کمپنی ایئرعربیہ کی سربراہی میں ایک کنشورشیم کو مملکت میں نئی لوبجٹ ایئرلائن کے آغاز اور اسے چلانے کا لائسنس دیا ہے۔
اس کنسورشیم میں ایئرعربیہ کے علاوہ کن انویسٹمنٹ ہولڈنگ‘ اور ’نسمہ گروپ‘ شامل ہیں۔
نئی ایئرلائن دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے داخلی اور بین الاقوامی دونوں روٹس کےلیے پروازیں چلائے گی۔
بیان کے مطابق 2030 تک نئی ایئرلائن 24 مقامی اور 57 بین الاقوامی مقامات کے لیے خدمات فراہم کرے گی جبکہ سالانہ تقریبا 10 ملین مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن متوقع ہے۔

 2400 سے زیادہ براہ راست ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

ایئرلائن 45 طیاروں کے بیڑے کے ساتھ آپریٹ کرے گی، 2400 سے زیادہ براہ راست ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2024 کے دوران  12.8 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کیں جبکہ ایک لاکھ 5 ہزار پروازیں چلائی گئیں۔ یہ تعداد 2022 کے مقابلے میں 35 فیصد  زیادہ ہے۔ 

جدید ٹرمینل اور ایئرکرافٹ ہینگر منصوبہ 2026 میں مکمل ہوگا۔ (فوٹو ایس پی اے)

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے اس اقدام کا مقصد الشرقیہ ریجن میں فضائی رابطے، نشستوں کی تعداد کو بڑھانا اور مسافروں کےلیے زیادہ مسابقتی آپشن فراہم کرنا ہے۔
مسافروں کی سہولت اور ایوی ایشن سیکٹر کی ترقی کے لیے دمام ایئرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن زون بھی قائم کیا جارہا ہے جدید ٹرمینل اور ایئرکرافٹ ہینگر شامل ہوں گے۔ یہ منصوبہ 2026 کی پہلی سہ ماہی تک مکمل ہوجائے گا۔

 

شیئر: