سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے شام کے شہر’عدرا‘ میں سیمنٹ فیکٹری کا افتتاح کیا ہے۔ وہ اعلی سطحی سعودی سرمایہ کاری کے وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر ہیں۔
سبق اور ایس پی اے کے مطابق یہ منصوبہ مملکت کی جانب سے شام کی تعمیر نو اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ولی عہد کی ہدایت پر دمشق میں سعودی، شامی سرمایہ کاری فورمNode ID: 892531
شام کی تعمیر نو کا منصوبہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر شروع کیا گیا ہےجس کا مقصد دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم اور شام کی اقتصادی ترقی میں تعاون کرنا ہے۔
یاد رہے سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح منگل کو دمشق پہنچے ہیں۔ وہ سعودی وفد کی سربراہی کررہے ہیں جس میں سرکاری اور نجی شعبے کے 150 سے زیادہ افراد شامل ہیں۔
یہ دورہ شام کی معیشت کی بحالی کی سپورٹ، دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کےلیے مملکت کےعزم کو ظاہر کرتا ہے۔

اس کا مقصد دونوں ممالک کے مفادات کا تحفظ اور سرمایہ کاری کی راہوں کو آسان اور پرکشش بنانا ہے۔
سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی، شامی مشترکہ کانفرنس آنے والے دنوں میں دمشق میں منعقد کی جائے گی۔ توقع ہے اس میں نئے مشترکہ منصوبوں کا اعلان ہوگا۔