Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9 مئی کو نائب امریکی صدر نے بتایا کہ پاکستان انڈیا پر بڑا حملہ کرنے والا ہے: نریندر مودی

انڈیا کے ایوان بالا لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راُہل گاندھی سمیت حزب اختلاف کے دیگر رہنماؤں نے آپریشن سندور کے حوالے سے انڈین حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
منگل کو لوک سبھا کے اجلاس میں اپوزیشن کی تنقید کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں آپریشن سندور کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’22 اپریل کو پہلگام حملے کا بھرپور جواب دیا گیا۔‘
انہوں نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ’حکومت نے پہلگام حملے کا جواب دینے کے لیے مسلح افواج کو ‘فری ہینڈ‘ دیا اور پاکستان کچھ نہ کر سکا۔‘
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ’دنیا کے کسی رہنما نے انڈیا کو آپریشن سندو روکنے کا نہیں کہا۔ نو مئی کی رات کو امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے مجھے بتایا کہ ’پاکستان انڈیا پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔‘
انڈین وزیراعظم کے مطابق ‘میں نے نائب امریکی صدر کو اپنے ردِعمل میں کہا کہ ’اگر پاکستان کا ایسا کرنے کا ارادہ ہے تو اُسے اِس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔‘
 

شیئر: