متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان جمعرات 7 اگست کو روس کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچیں گے۔
وام کے مطابق شیخ محمد بن زاید دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ سٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خاص طور پر اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
دونوں رہنما مشترکہ مفاد کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔