Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہانیہ عامر عاصم اظہر کے کنسرٹ میں، ’غلطی ہوجائے تو معاف کیجیے گا؟‘

گزشتہ شب ہانیہ عامر اپنے دوستوں کے ساتھ عاصم اظہر کے کنسرٹ پر موجود تھیں۔ (فوٹو: ٹرینڈز)
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کا ذکر جب بھی ہوتا ہے تو مداحوں کو شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑی یاد آتی ہے۔
عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کا تعلق ماضی میں خبروں کی زینت بنا رہا اور ان کی جوڑی کافی مقبول تھی۔ تاہم 2020 یا 2021 کے قریب ہی دونوں نے بذاتِ خود اس تعلق کی وضاحت کی کہ وہ صرف‌ دوست ہیں، اور رشتہ ختم ہو گیا تھا۔
اس کے بعد عاصم نے اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر شخصیت میرب علی سے منگنی کر لی جو حال ہی میں ختم ہو گئی ہے۔
عاصم کی میرب سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شاید عاصم اور ہانیہ پھر سے ایک ساتھ ہو گئے ہیں۔
ان افواہوں کو مزید ہوا اس وقت ملی جب گزشتہ روز سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کے کنسرٹ کی ویڈیوز وائرل ہوئیں اور ان میں ہانیہ عامر کو بھی کنسرٹ انجوائے کرتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم سٹیج پر گانے گنگنا رہے ہیں اور سامنے ہانیہ عامر اپنی دوست یشما گل کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا کنسرٹ کا ایک لمحمہ یہ بھی تھا جب عاصم نے کہا ’یہ کوئی کنسرٹ نہیں ہے بلکہ ذاتی تجربہ ہے، تو اگر کوئی غلطی ہوگئی تو معاف کیجیے گا۔‘
اب ان الفاظ کے معنی تو کنسرٹ کی حد تک محدود تھے مگر کیمرہ مین نے ہانیہ عامر کے چہرے پر فوکس کیا تو سوشل میڈیا صارفین زیادہ ہی پُرتجسس ہو گئے۔
کچھ صارفین یہ سوال کر رہے ہیں کہ ’یہ ذاتی تجربے کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟‘
ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ یہ تو عزت نفس کی دھجیاں اڑ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جہاں کچھ صارف حیران تھے وہیں متعدد لوگ ٹرولنگ کرتے بھی دکھائی دیے۔
ایکس پر ایک صارف نے لکھا ’ہانیہ عامر عاصم کا کنسرٹ انجوائے کر رہی ہیں اور ہم یہاں ایک دوسرے کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر بلاک کر دیتے ہیں۔‘
ایک اور صارف نے کہا ’تو کیا آپ مجھے بتا رہے ہیں کہ عاصم اظہر نے نیا گانا پہلی بار سنایا اور ہانیہ کو پہلے سے ہی گانے کے الفاظ پتا تھے؟‘
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہانیہ اور عاصم کو ایک ساتھ کنسرٹ پر دیکھ کر مداح کیوں حیران ہیں لیکن دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں محض افواہیں ہیں جب تک دونوں شخصیات اس پر کوئی وضاحت نہیں دیتیں۔

 

شیئر: