متحدہ عرب امارات نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران غزہ میں محصور فلسطینیوں کی مدد کے لیے دس امدادی قافلے روانہ کیے۔ فلسطینی شہری جاری جنگ کے باعث بھوک اور قحط کا شکار ہیں۔
وام کے مطابق جولائی کے آخر سے اب تک دس امدادی قافلے مصر کی رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
امارات کا غزہ میں امداد کےلیے 62 واں ایئر ڈراپ آپریشن مکملNode ID: 893046
ان قافلوں میں 214 ٹرک شامل ہیں جن پر 4 ہزار 565 ٹن سے زیادہ امدادی سامان لدا تھا، جس میں خوراک، سپلائز، آلات اور ڈی سیلینیشن پلانٹس کے لیے پائپ شامل تھے۔
مصر کے پورٹ سٹی العریش شہر میں تعینات اماراتی ٹیم نے رفح کراسنگ کے ذریعے بھیجی جانے والی امداد کی لوڈنگ اور اس کی ترسیل کی نگرانی کی۔
غزہ میں انسانی ہمدردی کی کوششیں متحدہ عرب امارات کی فلسطینی عوام کی سپورٹ کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔
امارات کی ہیومنٹیرینز ٹیمیں غزہ میں فلسطینوں کی مدد کےلیے ریلیف آپریشنز کو تیز کر رہی ہیں تاکہ ان کے مصائب کو کم اور کمزور طبقات کو اشیائے ضرورت فراہم کی جا سکیں۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے غزہ کی پٹی میں 62 واں ایئر ڈراپ آپریشن مکمل کیا ہے، خوراک، ہنگامی طبی امداد اور ضروری امدادی اشیا فضا سے گرائی گئی ہیں۔
یہ امدادی ایئر ڈراپ آپریشن اردن کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ فرانس، جرمنی، بیلجیئم، ہالینڈ اور اٹلی بھی اس میں شامل ہیں۔