ایس پی اے کے مطابق پاکستان میں فوڈ سکیورٹی پروجیکٹ 2025 کے تحت اس امداد سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی کمزور طبقات کے 18 ہزار 300 افراد کو فائدہ پہنچا۔
یہ اقدام سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فراہم کی جانے والے ریلیف اور ہیومنٹرین منصوبوں کے فریم ورک کے تحت ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے افغانستان میں مزید 42 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں ،جس سے پاکستان سے واپس آنے والے 252 افراد مستفید ہوئے۔
سعودی امدادی ایجنسی نے لبنان میں ایک ایمبولینس سروس سسٹم کو مالی اعانت فراہم کی جسے شمالی لبنان کے منییہ ضلع میں سوبول السلام ایسوسی ایشن کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔
لبنان میں ایک ایمبولینس سروس سسٹم کو مالی اعانت فراہم کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
ایمبولینس سروس نے گذشتہ ہفتے مریضوں کی منقلی، طبی امداد کی فراہمی کے 28 مشن مکمل کیے ہیں۔
اس سے شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے ساتپ مقامی میزبان کمیونٹی کے ارکان کو بھی فائدہ پہنچا۔
شاہ سلمان مرکز مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 92 ممالک میں مختلف قسم کے دو ہزار 402 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 6.2 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔