سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سیر الیون کے صدر ڈاکٹر جولیس مادا بائیو کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ مکتوب دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، ان کی سپورٹ اورانہییں ترقی دینے سے متعلق ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئرعبدالکریم ولید الخریجی سے پیر کو ریاض میں وازارت کے ہیڈ کوارٹر میں سیرالیون کے وزیر خارجہ ٹموتھی موسی کابا نے ملاقات کی اورمکتوب حوالے کیا۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اورمشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔