سعودی عرب نے جمعے کو فلسطینی عوام کےلیے امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر شاہ سلمان مرکز کے ذریعے ایک اور قافلہ غزہ بھیجا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق امدادی قافلے میں شیلٹرکٹس اور دیگر بنیادی ضرورت شامل ہیں۔
سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، نے امداد وصول کی اور غزہ میں داخلے کی نگرانی کی، یہ امداد ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔

یہ اقدام سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فراہم کی جانے انسانی اور امدادی پروگرام اور منصوبوں کے فریم ورک میں آتا ہے تاکہ وہ مختلف بحرانوں اور مصائب کے دوران فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی کنگ سلمان ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر دنیا بھر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، غریب اور ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کر رہی ہے۔
مملکت نے اب تک 173 ممالک میں7 ہزار 983 پروجیکٹ مکمل کیے،141 ارب ڈالر سے زیادہ کی انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کی ہے۔
غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کےلیے سعودی امدادی ایجنسی نے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔ ان کے ذریعے 7 ہزار 180 ٹن سے زیادہ امداد کے علاوہ 20 ایمبولینسں فراہم کیں۔