Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گھروں میں چوری اور پرس چھیننے کے الزام میں پانچ غیرملکی گرفتار

کیس مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا۔(فوٹو: سبق)
سعودی دارالحکومت ریاض میں پولیس نے گھروں میں چوری کرنے اور پرس چھیننے کے الزام میں پانچ غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ملزمان کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے جو فلپائنی باشندے ہیں۔ چوری کا سامان منشیات سمیت ضبط کرلیا گیا۔
ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ان کا کیس مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا۔
وزارت داخلہ نے شہریوں، رہائشیوں اور وزیٹرز پر زور دیا کہ وہ مکہ، مدینہ اور ریاض میں 911 اور دیگر علاقوں میں 999 پر کال کرکے کسی بھی سکییورٹی یا ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع دیں۔
 گزشتہ ہفتے الباحہ ریجن کی العقیق کمشنری میں پولیس نے چار افراد کو مساجد سے ایئرکنڈیشنر چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

 

شیئر: