مسجد سے بجلی چوری کرنے والا غیر ملکی گرفتار
جمعرات 28 اگست 2025 15:56
’مسجد کے میٹر سے تار نکال کر اپنے گھر تک پہنچائی اورپورے گھر کو مسجد کی بجلی سے چلایا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کی فیلڈ ٹیم نے جازان ریجن کی صبیا کمشنری میں واقع ایک مسجد سے بجلی چوری کا کیس پکڑا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ایک غیر ملکی نے مسجد کے میٹر سے تار نکال کر اپنے گھر تک پہنچائی اورپورے گھر کو مسجد کی بجلی سے چلایا ہے۔
وزارت کے متعلقہ ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کے اس غیر قانونی کنکشن کو ختم کیا اور معاملہ متعلقہ حکام کو بھیج دیا تاکہ مقیم شخص کے خلاف قانونی کارروائی ہو، اسے جواب دہ بنایا جائے اور اس پر مسجد کی سابقہ کھپت کی مکمل بجلی کا بل ادا کرنا لازم قرار دیا جائے۔
وزارت نے واضح کیا کہ وہ مساجد کی سہولتوں میں کسی بھی قسم کی چوری یا چھیڑ چھاڑ پر ہرگز نرمی نہیں برتے گی بلکہ سختی اور سنجیدگی سے نمٹے گی۔