مصر میں فوجی مشق ’النجم الساطع‘ میں سعودی افواج کی شرکت
جمعرات 28 اگست 2025 10:44
’مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی فوجی مشق میں کثیر القومی فوجی مشقوں میں شمار ہوتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جمہوریہ مصر میں منعقد ہونے والی مشترکہ فوجی مشق ’النجم الساطع‘ میں سعودی مسلح افواج کی یونٹس کی آمد مکمل ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی فوجی مشق میں کثیر القومی فوجی مشقوں میں شمار ہوتی ہے جس میں کئی برادر اور دوست ممالک شریک ہیں۔
سعودی افواج کے تربیت و ترقی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عادل بن محمد البلوی نے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب کی شرکت مشترکہ اور مخلوط مشقوں کی تربیتی منصوبہ بندی کے تحت ہے جو ملک کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر منعقد کی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس مشق کا مقصد کثیر القومی افواج کے درمیان عملی ہم آہنگی کو فروغ دینا، جنگی تیاری کی سطح کو بلند کرنا اور مشترکہ فوجی کام کے طریقہ کار کو مزید ترقی دینا ہے۔
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سعودی مسلح افواج اپنی تمام اہم شاخوں یعنی بری افواج، بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاع کے ساتھ عملی طور پر شریک ہیں۔
واضح رہے کہ ’النجم الساطع‘ مشق خطے کی نمایاں ترین مشقوں میں سے ایک ہے جو اپنے حجم اور تنوع کی وجہ سے ممتاز ہے۔