Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ جنگ کا فوری خاتمہ، تمام مغویوں کی رہائی، سعودی عرب اور اٹلی کا مشترکہ بیان

مشرق وسطی میں امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور اٹلی نے جمعرات کو ایک مشترکہ بیان میں غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے، تمام مغویوں کی رہائی اور فلسطینی علاقوں تک مکمل انسانی رسائی پر زور دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں دونوں ملکوں کے  وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی میں منصفانہ، محفوظ، جامع اور پائیدار امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
وزرائے خارجہ نے مغربی کنارے میں کسی بھی یکطرفہ یا پرتشدد کارروائیوں کی بھی مذمت کی جس سے دوریاستی حل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
بیان میں فلسطینیوں کے روکے گئے کلیئرنس ریونیو کو ریلیز کرنے کے ساتھ غزہ میں کسی رکاوٹ کے بغیر انسانی امداد اور لائف سیونگ سپلائز کی فراہمی پر زور دیا گیا۔ کس بھی بہانے فلسطینیوں کی نقل مکانی کو مکمل طور پر مسترد کیا گیا۔
اس بات پر زور دیا گیا کہ جنگ کے بعد کے کسی بھی انتظامات کو ایک وقت کے پابند سیاسی عمل سے مشروط ہونا چاہیے جو قبضے کو ختم اور ایک منصفانہ اور جامع حل حاصل کرے۔ 
بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب اور اٹلی دیرپا امن عمل کو آگے بڑھانے کے ساتھ دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطنی اتھارٹی کو بااختیار بنانے کے لیے موثر تعاون کے ٹھوس طریقے تلاش کریں گے۔

 

شیئر: