متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پر امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پیر کو کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔
وام کے مطابق اماراتی صدر کی منظوری سے احمد بن علی الصایغ کو وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔ عبدالرحمن بن محمد العویس اب وزیر مملکت برائے وفاقی نیشنل کونسل امور کے طور پر کام کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
دبئی کی آبادی بڑھ کر 4 ملین تک پہنچ گئی، تاریخ میں سب سے زیادہNode ID: 893817
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دونوں وزرا کےلیے قومی فرائض کی تکیمل میں کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔
احمد الصایغ ستمبر 2018 سے وزارتِ خارجہ میں وزیر مملکت کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے اقتصادی و تجارتی امور کی نگرانی کی اور امارات کی اقتصادی تنوع کی حکمت عملی کو آگے بڑھایا۔
کئی اہم اداروں ابو ظبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز و ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن، ابو ظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے بورڈ ممبر، امارات نیچر، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے نائب چیئرمین اور امارات، یو کے بزنس کونسل کے شریک چیئرمین بھی ہیں۔
احمد الصایغ نے امریکہ کے اینڈ کلارک کالج سے معاشیات میں بیچلرز کی ڈگری سے حاصل کی ہے۔