Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کا امدادی قافلہ طبی سامان اور خوراک لے کر غزہ میں داخل

اس قافلے میں 16 ٹرک طبی امدادی سامان سے لدے ہوئے ہیں۔ (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے بھیجا گیا ایک بڑا انسانی امداد کا قافلہ مصر کے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوا ہے۔
وام کے مطابق 23 ٹرکوں پر مشتمل اس قافلے میں 16 ٹرک طبی امدادی سامان سے لدے ہوئے ہیں۔
یہ طبی سامان امارات کی جانب سے غزہ کے ہسپتالوں کے لیے عالمی ادارہ صحت کو فراہم کیا گیا ہے۔ اس میں دوائیں، وینٹی لیٹرز، ڈائیلائسز مشینیں، انفیوژن پمپس، بلڈ گلوکوز مانیٹرز اور دیگر اشیا  شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر کا ضروری طبی سامان جس میں ہسپتالوں کے لیے جدید بستر، بچوں اور نوزائیدہ مریضوں کے بیڈز، ایمرجنسی ٹرانسفر سٹریچرز، ویل چیئرز اور میڈیکل کرچز شامل ہیں۔
حساس دواوں اور ویکسینز کے محفوظ ذخیرے کے لیے خصوصی ریفریجریٹرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
امدادی قافلے میں 7 ٹرک خوراک لے کر غزہ پہنچے ہیں تاکہ فلسطینی خاندانوں کی فوری غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
امارات آپریشن ‘الفارس الشهم 3’ کے تحت فلسطینی عوام کو مسلسل امداد فراہم کررہا ہے جس کا مقصد خاص طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی بنیادی ضروریات پورا کرکے مصائب کو کم کرنا ہے۔
متحدہ عرب امارات اب تک مجموعی طور پر84 ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان غزہ بھیج چکا ہے۔
 امارات نے 7.5 کلو میٹر طویل پائپ لائن کا بھی افتتاح کیا ہے، جو مصری، اماراتی ڈی سیلیننشن پلانٹس سے غزہ کی پٹی تک صاف پانی فراہم کرے گی۔ 

 

شیئر: