Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس اکتوبر سے دمام اور دمشق کے درمیان پروازیں چلائے گی

دمشق کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے (فوٹو: عاجل)
مشرق وسطی کی کی معروف لو بجٹ سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس نے اس سال اکتوبر سے دمام اور دمشق کےدرمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایئرلائن جدہ اور ریاض سے دمشق کے لیے پہلے ہی پروازیں چلا رہی ہے، دمام سعودی عرب کا تیسرا ایئرپورٹ ہے۔
بیان کے مطابق فلائی ناس دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان تین اکتوبر سے ہفتے میں تین پروازں چلائے گی۔
یہ اقدام فلائی ناس کی مسلسل ترقی اور توسیعی حکمت عملی کا حصہ، ایوی ایشن اور سیاحت کے شعبے میں قومی اہداف کے مطابق ہے۔
فلائی ناس کی جدہ، دمام اور ریاض سے دمشق کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ 
یاد رہے پہلی براہ راست پرواز ریاض سے دمشق کےلیے پانچ جون کو شروع کی گئی تھی۔
فلائی ناس مشرق وسطی کی پہلی لو بجٹ ایئرلائن ہے جو سعودی سٹاک مارکیٹ تداول میں رجسٹرڈ ہے۔ 30 ملکوں میں 70 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی مقامات کے لیے 139 روٹس آپریٹ کرتی ہے۔
2007 سے اپنے آغاز کے بعد سے دو ہزار سے زیادہ  ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہے۔ 80 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرچکی ہے۔

 

شیئر: