نائب وزیر نیشنل گارڈ نے لندن میں دفاعی نمائش کا دورہ کیا
’ان کا استقبال دفاعی آلات کے نائب چیف ایگزیکٹیو لیفٹیننٹ جنرل سائمن ہیملٹن نے کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
نائب وزیر نیشنل گارڈ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداوود نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں جاری بین الاقوامی دفاع و سلامتی آلات نمائش (DSEI 2025) کا دورہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ دورہ انہوں نے وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز کی نمائندگی میں کیا ہے۔
نمائش گاہ میں ان کا استقبال دفاعی آلات کے نائب چیف ایگزیکٹیو لیفٹیننٹ جنرل سائمن ہیملٹن نے کیا ہے۔
اس موقع پر دونوں فریقوں کے درمیان اجلاس منعقد ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات اور دفاع و لاجسٹک معاونت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
نائب وزیر نے نمائش میں سعودی پویلین کے افتتاح کی تقریب میں بھی شرکت کی اور سعودی عرب کے فوجی صنعتوں کے شعبے کی نمایاں ٹیکنالوجیز اور جدید قومی صلاحیتوں کا جائزہ لیا ہے۔