حائل شہرمیں سعودی نوجوان کی حاضر دماغی سے ایک شخص کی جان بچانے میں معاون بن گئی۔ فلیٹ میں آگ لگنے پرکھڑی سے کودنے کی کوشش کرنے والے کو بچانے کےلیے کمبلوں کی سپورٹ بنا دی جس پر وہ شخص کود گیا۔
سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی شہری ماجد الضمادی نے بتایا کہ سڑک سے گزرتے وقت ایک فرنشڈ فلیٹ کی کھڑی سے دھواں نکلتا دکھائی دیا تھوڑی ہی دیر میں ایک شخص آگ سے بچنے کے لیے کھڑکی پر لٹک گیا ، وہ کودنے کی کوشش کررہا تھا مگر بلندی کے خوف سے کھڑکی پرلٹک ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
-
بہادری کی ایک مثال، سعودی نوجوان کو یقینی موت کے خطرے سے بچا لیا
Node ID: 893577
نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ یہ منظر دیکھ کر فوری مداخلت ضروری سمجھی اور فرنشڈ فلیٹ کے ملازمین کو کمبل لانے کا کہا تاکہ اسے چاروں طرف سے پکڑ کر پلیٹ فارم بنایا جاسکے جس پروہ شخص کود سکے۔
راہگیروں کو جمع کرنے کے بعد کمبل کو سب نے مضبوطی سے پکڑ لیا اور کھڑکی سے لٹکے شخص کو نیچے کودنے کا کہا۔
نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات دیکھ کر کھڑکی پر موجود شخص کمبل پر کود گیا جسے کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں ہوا بعدازاں اسے گاڑی میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا کیونکہ دھوئیں کی وجہ سے اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔
فائربریگیڈ کے آنے کے بعد آگ بجھانے کی باقی کارروائی مکمل کی ۔