متحدہ عرب امارات میں9 ستمبر سے ایشیا کپ 2025 کا آغاز ہو چکا ہے اور ایشیا کی آٹھ ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ کا چھوتا میچ آج پاکستان اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا جس سے پاکستان کی کمپین کا آغاز ہوگا۔
رواں سال بھی کرکٹ شائقین انڈیا اور پاکستان کے میچ کے لیے پرجوش ہیں جو اتوار 14 ستمبر کے لیے شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
-
ٹی20 ایشیا کپ: انڈیا کی متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکستNode ID: 894447
-
ٹی20 ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو سات وکٹوں سے شکست دے دیNode ID: 894513
ایشیا کپ سے قبل انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث انڈیا کی ٹورنامنٹ میں عدم شرکت پر کئی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں جو کہ بعد میں دم توڑ گئیں۔
لیکن یہ کشیدہ صورتحال ٹورنامنٹ کے آغاز میں بھی سوشل میڈیا پر دکھائی دی جب انڈین ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ہاتھ ملاتے دیکھا گیا اور اس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ روز ایک پوسٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جو انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم پنجاب کنگز کے فیس بک پیج سے کی گئی ہے۔
اس پوسٹ میں 14 ستمبر کو انڈیا پاکستان میچ کا ایک پوسٹر ڈیزائن کیا گیا تھا جس میں انڈیا کا مقابلہ پاکستان سے شیڈول ہے، مگر پوسٹر میں پاکستان ٹیم کا کوئی ذکر یا تصویر ہی شامل نہیں کی گئی۔
Game for the defending champions. Let's goooo #AsiaCup2025 #INDv pic.twitter.com/BgeoRfJjMo
— Punjab Kings (@PunjabKingsIPL) September 11, 2025