ہولناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور سمیت 4 خواتین ٹیچر ہلاک
’حادثے کے باعث دو ٹیچر زخمی ہوئی ہیں جن کی حالت نازک ہے‘ (فوٹو: سبق)
جازان ریجن کی بنی مالک کمشنری میں ہولناک ٹریفک حادثے کے باعث ڈرائیور سمیت 4 خواتین ٹیچر ہلاک ہوگئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حادثہ آج پیر کو علی الصباح پیش آیا ہے۔
جازان محکمہ صحت کے ترجمان جبریل القبی نے کہا ہے کہ ’حادثے کے باعث دو ٹیچر زخمی ہوئی ہیں جن کی حالت نازک ہے‘۔
’انہیں ہلال احمر کے ذریعہ فوری طور پر کنگ فہد سینٹرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں ہیں‘۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 6 ٹیچر سوار تھیں، حادثے کے باعث ان کی گاڑی نے قلابازیاں کھائی ہیں۔