Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ سے نیویارک میں ترکیہ کے ہم منصب کی ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو نیویارک میں ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 80 ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: