دبئی کی 14 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر ڈرونز کی مدد سے قابو پا لیا گیا
دبئی کی 14 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر ڈرونز کی مدد سے قابو پا لیا گیا
منگل 23 ستمبر 2025 21:53
عمارت سے تمام رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
دبئی کے علاقے البرشا میں مال آف دی ایمریٹس کے قریب واقع ایک 14 منزلہ عمارت میں منگل کی دوپہر کو لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
دبئی سول ڈیفنس آپریشن روم کا کہنا ہے ’دوپہر دو بجکر11 منٹ پر آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے چھ منٹ کے اندر فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔‘
’عمارت سے تمام رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔‘
آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے چھ منٹ کے اندر فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
دبئی سول ڈیفنس نے 14 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کیے لیے جید شاہین ڈرونز کا بھی استعمال کیا۔
یہ ڈرونز 200 میٹر تک بلند عمارتوں میں آگ بجھانے کے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ ان میں 1200 لیٹر تک پانی یا فوم لے جانے کی گنجائش موجود ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے’ آگ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی جو پھیلتی گئی۔ دوپہر کے وقت اچانک فائربریگیڈ گاڑیوں کے سائرن کی آوازیں سنیں، دیکھا تو عمارت کی بالائی منزلیں آگ کی لپیٹ میں تھیں۔