Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے انڈین ہم منصب کی ملاقات

’سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے انڈین وزیرامور خارجہ ڈاکٹر سبرامنیام جے شنکر نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے ضمن میں ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا ہے اور باہمی نقطہ نظر پر بھی بات چیت کی ہے۔
 

شیئر: