Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسک سٹی میں سرمایہ کاری کا حجم 22.78 ارب ریال  سےتجاوز کرگیا

’شہر کے کل رقبے کا 42.3 فیصد حصہ کھلے سبز مقامات پر مشتمل ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
شہزادہ محمد بن سلمان نان پرافٹ سٹی ’مسک‘ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ ہنری نے کہا ہے کہ منصوبے میں سرمایہ کاری کا حجم 22.78 ارب ریال سے تجاوز کرگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ شہر 3.2 مربع کلومیٹر رقبے پر قائم کیا جائے گا‘۔
’شہر کے کل رقبے کا 42.3 فیصد حصہ کھلے سبز مقامات پر مشتمل ہوگا جس کی بدولت یہ علاقے کے نمایاں سبز شہروں میں سے ایک ہوگا‘۔
ڈیوڈ ہنری نے بتایا ہے کہ ’مسک سٹی میں سالانہ 8 ملین سے زائد وزٹر متوقع ہیں‘۔
’ یہاں 10 سے 15 بڑی کمپنیوں کے دفاتر قائم ہوں گے جو اقتصادی اور اختراعی نظام کی ترقی میں کردار ادا کریں گی‘۔
’مسک سٹی میں روزگار کے 14 ہزار 800 مواقع پیدا ہوں گے‘۔
ڈیوڈ ہنری نے کہا ہے کہ ’شہر میں مقیم افراد کی تعداد 19 ہزار 500 تک ہوگی‘۔

شیئر: