رائل کمیشن برائے العُلا 12 اکتوبر کو شام پانچ بجے ’جرنی تھرو دا سٹار‘ یا ’ستاروں کے سفر‘ سیریز کے تحت ایک تعلیمی سیمینار کا انعقاد کرے گا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ سیمینار شاہ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور العُلا منارہ کی ٹیم کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔
اس سیمینار میں طبیعیات اور فلکیات کے ماہر ڈاکٹر ثامر الرافع شریک ہوں گے جو فلکیات کے بنیادی اصول اور اس کے عناصر کی شناخت کے طریقے بیان کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
’سی ریئس‘، آسمان کا سب سے روشن تارا اور قدیم ثقافت کی علامتNode ID: 894711
-
صحرا میں ’دُلہن‘، سعودی عرب کے العلا گورنریٹ میں منفرد چٹانNode ID: 895437
-
موسمِ سرما کی آمد: العلا سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیارNode ID: 895532
’جرنی تھرو دا سٹار‘ کے عنوان سے یہ سلسلہ رائل کمیشن برائے العُلا کی جانب سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام میں فلکیات سے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔ اس اقدام میں کئی ادارے بشمول شاہ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کر رہے ہیں۔
یہ سلسلہ عربی زبان میں سیمینارز اور تعلیمی نشستوں پر مشتمل ہے جن کا محور فلکیات، ستاروں اور سپیس سائنس کے تصورات ہیں، اور ان میں خاص توجہ مقامی ماحول سے فلکیاتی علم کو جوڑنے پر دیا گیا ہے۔
العُلا کو اس شعبے میں کئی نمایاں منصوبوں کے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے جن میں سب سے نمایاں العُلا منارہ اوبزرویٹری کا منصوبہ ہے جو کہ اس خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا تحقیقی اور فلکیاتی مرکز ہے اور سائنسی دریافتوں کے لیے نئے افق کھولتا ہے۔
العُلا اپنی تاریک آسمانوں کے لیے مشہور ہے، جنہیں دنیا کے سب سے صاف ترین آسمانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
رائل کمیشن برائے العُلا نے العُلا منارہ اوبزرویٹری اور غرامیل نیچر ریزرو کے لیے ڈارک سکائی کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہے جو انہیں سعودی عرب اور خلیج کے پہلے سرٹیفائیڈ ڈارک سکائی مقام بناتا ہے۔