Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پروفیسر عمر یاغی کو نوبیل انعام، عرب دنیا کے لیے باعث فخر‘

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پروفیسر عمر یاغی کو مبارکباد دی ہے (فوٹو: وام)
دبئی کے حکمراں اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عرب سائنسدان پروفیسرعمر یاغی کو کیمیا کے شعبے میں 2025 کا نوبل انعام جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
یاد رہے پروفیسرعمر یاغی کو گزشتنہ برس متحدہ عرب امارات کے ’گریٹ عرب مائنڈز‘ ایوراڈ سے نوازا گیا تھا۔
شیخ راشد نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا ’ایک سال پہلے، پروفیسرعمر یاغی کو نیچرل سائنسنز کے زمرے میں ’گریٹ عرب مائنڈز‘ ایوارڈ دیا گیا تھا، آج انہیں نوبل انعام ملنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔‘
’ہم عرب دنیا کو ان ذہین ذہنوں پر مبارکباد دیتے جو ہمیں دیگر اقوام کے سامنے فخر کا احساس دلاتے ہیں۔‘
 عرب دنیا، ٹیلنٹ اور ذہانت سے مالا مال ہے۔ ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہم خود پر، اپنے  نوجوانوں اور سائنسدانوں میں اعتماد بحال کریں۔
سویڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے بدھ کو سعودی سائنس دان عمر بن یونس یاغی، جاپانی سائنس دان سوسومو کیٹاگاوا اور آسٹریلوی سائنس دان رچرڈ روبسن کو نوبیل انعام برائے کیمیا 2025 دینے کا اعلان کیا ہے۔
نوبیل کمیٹی کے مطابق ان تینوں انعام یافتگان نے ایک نئی قسم کی مالیکیولائی ساخت معلوم کی ہے جس سے دھات اور آرگینک اجزا کے ملاپ سے فریم ورکس بنائے جا سکتے ہیں۔
اس فریم ورک میں مالیکیول اندر اور باہر حرکت کر سکتے ہیں۔ اس عمل کو صحراؤں میں ہوا سے پانی حاصل کرنے، پانی سے آلودگی ختم کرنے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ذخیرہ کرنے جیسے مفید کام لیے جا سکتے ہیں۔
عمر یاغی 1965 میں اردن کے دارالحکومت عمان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا خاندان فلسطین سے ہجرت کر کے یہاں آباد ہوا تھا۔
انہیں 2021 میں سعودی شہریت ایک شاہی فرمان کے تحت دی گئی تھی۔ یہ فرمان مختلف شعبوں میں نمایاں ماہرین کو سعودی شہریت دینے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔

 

شیئر: