Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوٹلوں اور مہمان نوازی کے مراکز میں 21 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ

سعودی وزارت سیاحت نے 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران مملکت کے شہروں اور علاقوں میں ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس سمیت مہمان نوازی کے مراکز کے 47 ہزار سے زیادہ انسپیکشن کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق تفتیشی دوروں کے دوران 21 ہزار خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
وزارت نے بیان میں کہا’ یہ انسپیکشن سیاحتی شعبے کی پائیداری کو بڑھانے کے ساتھ  سیاحتی سرگرمیوں اور مہمان نوازی کے مراکز میں قواعد وضوابط کی پابندی یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
وزارت نے مہمان نوازی کے تمام مراکز میں اعلی معیار کی خدمات کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
بیان میں خبردار کیا گیا کہ’ خلاف ورزیوں پر ایک ملین ریال تک جرمانے، مہمان نوازی کے مرکز کی بندش یا دونوں ساتھ ہو سکتے ہیں۔‘
وزیٹرز کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع  یا مدد کے لیے وزارت سیاحت کے یونیفائیڈ ٹورازم سینٹر کے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

شیئر: