Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن نیلامی میں تین باز 4 لاکھ 28 ہزار ریال میں فروخت

’فروخت کئے گئے دو باز منگولیا سے درآمد شدہ تھے جبکہ ایک باز مقامی تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی انٹرنیشنل فالکنری اینڈ ہنٹنگ ایکزیبیشن 2025 میں تین باز 4 لاکھ 28 ہزار ریال میں فروخت کئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فروخت کئے گئے دو باز منگولیا سے درآمد شدہ تھے جبکہ ایک باز مقامی تھا۔
یہ نیلامی شوقین خریداروں کے درمیان زبردست مقابلے اور حاضرین کے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی ہے۔
نیلامی کا آغاز پہلے منگولیائی باز سے ہوا جو 90 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔
اس کے بعد دوسرا منگولیائی باز پیش کیا گیا جو 78 ہزار ریال میں خریدا گیا۔
اختتام مقامی شاہین سے ہوا جس پر بولی 50 ہزار ریال سے شروع ہوئی اور آخرکار 2 لاکھ 60 ہزار ریال پر بند ہوئی۔
خیال رہے کہ نمائش میں پہلی مرتبہ منگولیائی بازوں کے لیے خصوصی زون قائم کیا گیا ہے جو اپنی اعلیٰ نسل اور معیار کی وجہ سے غیر معمولی مقبولیت رکھتے ہیں۔

شیئر: