Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں مسجد الحرام کے زائرین کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ رہی

’روضہ شریفہ میں 3 لاکھ 55 ہزار 532 افراد نے نماز ادا کی ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مسجد الحرام کے زائرین کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ 29 ہزار 471 رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ اعداد وشمار 11 سے 17 ربیع الثانی 1447 کے ہیں‘۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’50 لاکھ 88 ہزار 179 نمازیوں نے عبادت کی جبکہ مسجد الحرام میں اسی مدت کے دوران 41 لاکھ 97 ہزار 55 افراد نے نمازیں پڑھی ہیں‘۔
’اسی طرح روضہ شریفہ میں 3 لاکھ 55 ہزار 532 افراد نے نماز ادا کی ہے جبکہ 4 لاکھ 78 ہزار 403 زائرین نے رسولِ اکرم ﷺ اور آپ کے دو اصحاب کو سلام پیش کیا ہے‘۔
’عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد 28 لاکھ 87 ہزار 516 رہی اور 22 ہزار 786 نمازیوں نے حطیم میں عبادت کی ہے‘۔
انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ ’یہ اعداد و شمار کل داخلوں کی تعداد کے پیمانے پر مرتب کئے گئے ہیں اور یہ اس امر کی غمازی کرتے ہیں کہ زائرینِ حرمین کو پرسکون اور روحانی ماحول میں عبادت کی ادائیگی کے لئے کس قدر عظیم خدمات اور کوششیں فراہم کی جا رہی ہیں‘۔

شیئر: