Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس کے قیام کو 40 برس مکمل، اب تک 860 ملین افراد نے سفر کیا

پہلی پرواز 25 اکتوبر 1985 کو کراچی کےلیے روانہ ہوئی تھی (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس کے قیام کو 40 برس مکمل ہوگئے۔ 
امارات الیوم کے مطابق  سب سے بڑے بین الاقوامی کیریئرز میں سے ایک ایمریٹس  اپنے آغاز سے اب تک 40 برسوں میں 860 ملین سے زیادہ مسافروں کو خدمات فراہم کی ہیں۔
ایئرلائن نے اکتوبر 1985 میں پاکستان ایئرلائن (پی آئی اے) سے ویٹ لیز پر حاصل کردہ دو طیاروں بوئنگ 737 اور ایئربس کے ساتھ پروازوں کا آغاز کیا۔
ایمریٹس کی پہلی پرواز 25 اکتوبر 1985 کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کےلیے روانہ ہوئی تھی جس پر 133 مسافر سوار تھے۔
اپنے قیام کے پانچ برس کے اندر ایمریٹس کے نیٹ ورک میں 14 مقامات شامل ہوگئے تھے۔
1992 میں ایمریٹس پہلی ایئرلائن بن گئی جس نے اپنے طیاروں میں ہر کلاس کی سیٹ کو وڈیو سسڈم سے لیس کیا۔
آج ایمریٹس دنیا کی نمایاں ترین ایئر لائنز میں شامل ہے جو براہ راست 152 شہروں سے جوڑتی ہے، اور لاکھوں لوگوں کو دینا کے دیگر حصوں تک پہنچا رہی ہے۔
دبئی کے حکمراں، امارات کے نائب صدر وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایمریٹس کے قیام کے 40 برس مکمل ہونے پر اسے ’قومی فخر‘ میں سے ایک قرار دیا۔
ایمریٹس کے قیام سے قبل بحرین کی گلف ایئر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خدمات فراہم کرتی تھی۔
مارچ 2025 کے اختتام  تک ایمریٹس کے بیڑے میں 260 طیارے ، اور نیٹ ورک میں85 سے زیادہ ملکوں کے 160 سے زیادہ مقامات شامل ہیں۔

 

شیئر: