سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (WTA) فائنلز 2025 کا آغاز آج (سنیچر) کو ہو گا۔
مزید پڑھیں
-
ریاض میں فائر فائٹنگ اینڈ ریسکیو چیمپئن شپ کے مقابلے جاریNode ID: 896586
-
ریاض: لونغجین عالمی چیمپئن شپ میں 19 ممالک کے 40 گھڑ سوار شریکNode ID: 896626
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب اس چیمپئن شپ کی میزبانی مسلسل دوسرے سال کے لیے کر رہا ہے۔
یہ مقابلے یکم سے آٹھ نومبر تک کنگ سعود یونیورسٹی کے سپورٹس ہال میں منعقد ہوں گے جنہیں سعودی ٹینس فیڈریشن کی تنظیم، وزارتِ کھیل کی نگرانی اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی سرپرستی حاصل ہے۔
یہ چیمپئن شپ ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کے ساتھ شراکت میں تین سالہ معاہدے کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔
یہ عالمی ٹینس سیزن کے اختتامی مرحلے کے نمایاں ترین ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے جس میں دنیا کی بہترین ٹینس کھلاڑی سنگل اور ڈبل کٹیگریز میں لیگ سسٹم کے لیے مقابلہ کریں گی۔
چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر سے تجاوز کرے گی۔
سعودی عرب کی جانب سے اس عالمی ایونٹ کی میزبانی اس کے بڑھتے ہوئے کردار کا تسلسل ہے جو اسے ایک بین الاقوامی سپورٹس منزل کے طور پر مستحکم کر رہا ہے۔
یہ سب دانش مند قیادت کی فراخ دلانہ حمایت اور اس حکمتِ عملی کے تحت ممکن ہوا ہے جو کھیلوں کے شعبے کی ترقی، کھلاڑیوں کی بنیاد میں وسعت اور عالمی کھیلوں کے نقشے پر سعودی عرب کی موجودگی کو مضبوط بنانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
یہ سب سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
![]()












