Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نایاب اور معدومی کے خطرے سے دوچار جانور طائف نیشنل پارک میں چھوڑے گئے

گورنر طائف شہزادہ سعود بن نہار بن سعود کی نگرانی میں طائف نیشنل پارک میں 12 نایاب اور معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کو چھوڑا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سیسد میں واقع طائف نشینل پارک کا پیر کو جزوی طور پر افتتاح کیا گیا ہے۔
طائف نیشنل پارک میں چھوڑے جانے والے نایاب جانوروں میں چھ ہرن اور چھ پہاڑی بکرے شامل ہیں۔
یہ اقدام مکہ ریجن کے نیشنل پارکس کی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس کے لیے ایک لاکھ مربع میٹر کے مخصوص رقبے کا تعین کیا گیا ہے۔
یہ سرگرمی اُن پروگراموں کا حصہ ہیں جو جنگلی حیات کو دوبارہ اُن کے ماحول میں بسانے اور قومی پارکس کے اندر حیاتیاتی تنوع کو بڑھانے کے لیے شروع کی گئی ہیں۔
دریں اثنا گورنر طائف شہزادہ سعود بن نہار بن سعد نے شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا ہے جن میں ایک لاکھ 50 ہزار مقامی پودے لگائے جائیں گے۔
ان اقدامات کا مقصد پارکوں کے قدرتی ماحول کو بہتر بنانا ہے۔
علاوہ ازیں طائف کے پارکوں میں میں ترقیاتی کاموں میں متعدد واکنگ ٹریک کی تعمیر شامل ہے جو تین اعشاریہ دو کلو میٹر طویل ہے۔
پارک میں بیٹھنے کی جگہیں، داخلی گیٹ، تفریحی مقامات اور شمسی توانائی سے چلنے والے چار واش رومز بھی شامل ہیں۔
سرمایہ کاروں کے لیے مستقل اور موسمی سرگرمیوں کے آغاز کا موقع بھی فراہم کیا گیا ہے جو ماحولیاتی سیاحت اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ہوگا۔
واضح رہے کہ نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کَور ڈویلپمنٹ اینڈ کومبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن ملک میں پائیدار نباتاتی علاقے کو بڑھانے، اس کے تحفظ و ترقی، بگڑی ہوئی زمینوں کی بحالی، حیاتیاتی تنوع کے احیاء اور چراگاہوں و نیشنل پارکس کے انتظام سے متعلق متعدد سٹریٹیجک منصوبوں اور اقدامات پر کام کر رہا ہے جو ملک کے ماحولیاتی اہداف کے مطابق ہیں۔

شیئر: