Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلاؤڈ فلیئر کمپنی کے نیٹ ورک میں بڑی خرابی کے بعد انٹرنیٹ ویب سائٹس تک رسائی مشکل

کلاؤٹ فلیئر کے نیٹ ورک میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف ویب سائیٹس بشمول ایکس اور چیٹ جی پی ٹی تک رسائی نہیں ہو پا رہی تھی۔ (فوٹو: روئٹرز)
ویب انفراسٹرکچر کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے نیٹ ورک میں خرابی سے ویب سائٹس کی بندش میں کمی آنا شروع ہوئی ہے، جس نے ہزاروں صارفین کو کچھ بڑے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز، بشمول ایکس  اور چیٹ جی پی ٹی تک رسائی سے محروم کر دیا تھا۔
ویب انفراسٹرکچر کمپنی کلاؤڈ فلیئر  کے نیٹ ورک میں خرابی کی وجہ سے منگل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ویب سائٹس کو بندش کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کےمطابق کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے خرابی دور کرنے سے ویب سائٹس تک رسائی میں بہتری آئی ہے۔
کلاؤڈ فلیئر کے نیٹ ورک میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف ویب سائٹس بشمول ایکس اور چیٹ جی پی ٹی تک رسائی نہیں ہو پا رہی تھی۔
کلاؤڈ فلیئر، جو دنیا کے 20 فیصد سے زیادہ ویب ٹریفک کو ہینڈل کرتا ہے، کا کہنا ہے کہ اس نے سروس میں خرابی کی تحقیق شروع کر دی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ خرابی کو درست کیا گیا ہے تاہم کچھ کسٹمرز کو اب بھی مسئلہ پیش آسکتا ہے کیونکہ سروس بحال ہو رہی ہے۔
یہ واقعہ بڑے آن لائن سروسز کو لگنے والا تازہ ترین جھٹکا ہے۔ گزشتہ ماہ ایمیزون کی کلاؤڈ سروس کی خرابی نے عالمی سطح پر سروسز کو متاثر کیا تھا کیونکہ ہزاروں مقبول ویب سائٹس اور ایپس، جن میں سنیپ چیٹ اور ریڈٹ  شامل ہیں، تعطل کے باعث قابلِ رسائی نہیں تھیں۔
کلاؤڈ فلیئر دنیا کے سب سے بڑے نیٹ ورکس میں سے ایک چلاتا ہے جو ویب سائٹس اور ایپس کو ٹریفک کے اچانک بڑھنے اور سائبر حملوں سے بچا کر انہیں تیز تر اور آن لائن رہنے میں مدد دیتا ہے۔
تازہ ترین خرابی کے باعث ہزاروں صارفین کینوا،چیٹ جی پی ٹی جیسے پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل کرنے سے محروم رہے، جس پر صارفین نے ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر خرابی کی رپورٹس درج کرائیں۔
تاہم، ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق کلاؤڈ فلیئر سے متعلق مسائل کی رپورٹس صبح 8 بجے(ایسٹرن ٹائم)  تک تقریباً 600 رہ گئی تھیں، جو اس سے پہلے تقریباً 5,000 کی بلند ترین سطح پر تھیں۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی سٹیٹس رپورٹس کو جمع کرکے تعطل کا سراغ لگاتا ہے۔ چونکہ یہ تعداد صارفین کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹس پر مبنی ہوتی ہے، اس لیے متاثرہ صارفین کی اصل تعداد مختلف ہوسکتی ہے۔
کمپنی نے ای میل کیے گئے بیان میں کہا کہ ’ہم نے صبح کلاؤڈ فلیئر کی ایک سروس پر غیر معمولی ٹریفک میں اضافہ دیکھا۔ اس کی وجہ سے کلاؤڈ فلیئر کے نیٹ ورک سے گزرنے والی کچھ ٹریفک میں غلطیاں پیدا ہوئیں۔ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام ٹریفک بغیر کسی غلطی کے فراہم ہو۔‘
کلاؤڈ فلیئر، جس کا نیٹ ورک تقریباً ایک پانچواں ویب ٹریفک سنبھالتا ہے، نے کہا کہ اس نے صبح 6:40 بجے (ET) کے قریب اندرونی سروس میں خرابی کی تحقیقات شروع کیں۔ کمپنی نے مسئلے کا حل نافذ کر دیا ہے، لیکن سروس کی بحالی کے دوران کچھ صارفین اب بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

 

شیئر: