Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ ریجن میں العیص کی برنی کھجور بھر پور غذائیت اور ورثے کی علامت

العیص میں کھجور کے درختوں کی کاشت کا تعلق قدیم زمانے سے جُڑا ہوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ کے العیص گورنریٹ میں زراعت کی تاریخ طویل ہے لیکن اسے تاریخ کو جو بات مخصوص بناتی ہے وہ یہاں پر کھجور کے درختوں کی کاشت ہے جو علاقے میں معیشت کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔
یہاں کی خاص اس میراث کی وجہ سے ایک مضبوط شناخت پروان چڑھی ہے جس کی بنیاد کھجور کی انتہائی اعلٰی اقسام کی کوالٹی ہے جن میں برنی کھجور سرِ فہرست ہے۔
العیص کی برنی کھجور کو مملکت میں، برنی کھجور کی اقسام میں سب سے نفیس اور عمدہ ترین کھجور کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
اس کا ذائقہ ہی اس کھجور کی اصل قدر کا باعث ہے جبکہ لمس کے اعتبار سے اس کھجور کی ساخت، اس کا مخصوص سائز اور اس میں پائی جانے والی بہترین غذائیت، کھجوروں کے موسم میں اسے مقبول ترین کھجور کا درجہ دلانے میں پیش پیش ہیں۔
العیص میں کھجور کے درختوں کی کاشت کا تعلق قدیم زمانے سے جُڑا ہوا ہے جب یہ علاقہ، حج اور تجارتی قافلوں کے ایک اہم پڑاؤ کے لیے استعمال ہوتا تھا اور یوں کھجوروں کی کاشت یہاں کی روزمرہ زندگی کا ایک معمول تھا۔

آج العیص کے کسان، کاشتاری کے جدید ترین طریقوں کو کئی دیگر فصلوں کے ساتھ ساتھ کھجور کے درخت لگانے کے لیے استعمال کرتے ہیں تاکہ کاشت کی کوالٹی بہتر ہو۔
یہ کوشش، کھجور کے قومی شعبے میں تعاون اور کھجور کی ان اقسام کے فروغ کے لیے یہاں کے گورنریٹ کے کردار کو تقویت دیتی ہے جس کا مقصد اس ورثے اور اس کی معاشی اہمیت کو زندہ رکھنا ہے۔

 

شیئر: