Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشترکہ بحری مشق ’میڈوسا 14‘ اختتام پذیر، سعودی عرب کی شرکت

مشقوں کے آخری دن جدید آپریشنل سیناریو پرعملدرآمد کا مشاہدہ کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
مصر میں شروع ہونے والی مشترکہ بحری مشق ’میڈوسا 14‘ اختتام پذیر ہو گئی، سعودی عرب کی رائل نیوی نے شرکت کی۔
اس مشق میں سعودی عرب کے علاوہ میزبان ملک مصر، یونان، قبرص اور فرانسیسی بحریہ کے ساتھ بارہ مبصر ممالک شریک تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشقوں کے آخری دن متعدد جدید آپریشنل سیناریو پرعملدرآمد کا مشاہدہ کیا گیا۔
ان میں میری ٹائم انفراسٹرکچر کا تحفظ، اینٹی سب میرین آپریشن، جنگی تربیت، سپیڈ بوٹ کا استعمال کرتے ہوئے حملوں کے علاوہ ایمفیینس لینڈنگ آپریشنز اور ہیلی کاپٹر لینڈنگ شامل ہیں۔
 حصہ لینے والے ممالک کی فورسز نے آپریشنل ماحول میں متعدد مشقیں کیں،ان میں سرچ اینڈ ریسکیو، کاونٹر ایئروار فیئر، الیکڑانک وار فیئر کے علاوہ کمباٹ ڈائیونگ اور ٹیکٹیکل شوٹنگ شامل ہیں۔
مشترکہ مشقیں بحیرہ روم تھیٹر آف آپریشنز، محمد نجیب ملٹری بیس اور مصر کے کئی ایئربیسز پر کئی دن تک جاری رہیں۔
ان مشقوں کا مقصد بحری و فضائی دفاع اور مختلف نوعیت کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

 

شیئر: