Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان اور یمن میں غذائی وطبی امداد کی تقسیم جاری

’مجموعی طور پر ملک واپس لوٹنے والے 3,072 افراد کی مدد کی گئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد یمن اور افغانستان میں اپنے امدادی اور طبی منصوبوں پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے جن سے حالیہ مدت میں 57 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ منصوبے محتاج اور متاثرہ برادریوں کی مدد کے لئے سعودی عرب کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔
کنگ سلمان سینٹر نے غذائی تحفظ کے منصوبے کو جاری رکھتے ہوئے 512 غذائی ٹوکریاں افغانستان کے صوبہ سمنگان کے شہر ایبک میں تقسیم کی ہیں جن سے 512 خاندان مستفید ہوئے جو مجموعی طور پر 3,072 افراد پر مشتمل ہیں اور یہ سب ملک واپس لوٹنے والے افراد ہیں۔
اسی طرح یمن کے شہر صعدہ میں سینٹر نے 98,800 لیٹر پینے کا صاف پانی اور 70,000 لیٹر استعمال کا پانی فراہم کیا جس سے 30,100 افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔
ادھر حجہ صوبے کی حیران تحصیل میں سینٹر کے موبائل میڈیکل کلینک نے 334 مریضوں کو علاج کی خدمات فراہم کی ہیں۔
طبی ٹیم نے وبائی امراض کا علاج، ایمرجنسی خدمات، تولید و صحت، نرسنگ، سرجری اور زخموں کی پٹیوں کے علاوہ 335 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی ہیں۔

شیئر: