Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ فار ڈپلومیٹک سٹڈیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ کے وژن اور بنیادی مقاصد کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ فار ڈپلومیٹک سٹڈیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان، پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ فار ڈپلومیٹک سٹڈیز کے بورڈ آف  ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں۔
 سعودی وزیر خارجہ نے انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کے حوالے سے کابینہ کے فیصلے پر کونسل کے ارکان کو مبارکباد دی۔
اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ کے وژن اور بنیادی مقاصد کے ساتھ سٹرٹیجک پروگرام اور اس کے کام کو وژن 2030 کے اہداف کے مطابق بنانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔
 قومی سفارتی صلاحیتوں کی تعمیر، انسانی صلاحیتوں کو بڑھانے اور مملکت کی بین الاقوامی سطح پر فعال اور با اثر موجودگی کی سپورٹ میں  ادارے کے کردار پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

 

شیئر: