سعودی فٹ بال کلب النصر کے کپتان رونالڈو نے سعودی لیگ کے میچ میں ’الحزم‘ کے خلاف فتح اور 30 سال کی عمر کے بعد 500 گول کرنے کا جشن مملکت کے یوم تاسیس کے حوالے سے’بشت‘ پہن کرمنایا۔
اس میچ میں النصر نے الحزم کو چار صفر سے شکست دی، النصر،اب سعودی پرولیگ ٹیبل میں سرفہرست ہے۔
مزید پڑھیں
-
رونالڈو ایشیئن چیمپیئنز لیگ ٹو میں واپس آئیں گے، النصر کلبNode ID: 900499
کرسٹیانو رونالڈ 30 برس کی عمر کے بعد 500 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، رونالڈو اب 41 برس کے ہیں۔ انہوں نے 30 سال کی عمرتک 463 گول کیے تھے۔
عکاظ کے مطابق یوم تاسیس کے موقع پر گراونڈ میں بشت پہن کرمنائے جانے والے جشن کو غیرملکی خبر رساں اداروں نے غیرمعمولی کوریج دی، رونالڈو کی بشت پہنے تصویر کو شیئر کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو محض 40 منٹ کے مختصر ترین وقت میں 40 لاکھ افراد نے دیکھا۔
واضح رہے ’بشت‘ سعودی عرب کی ثقافت کا اہم حصہ ہے جو اس وقت قیادت اور وقار کی علامت تھی جب 1727 میں امام محمد بن سعود نے درعیہ میں پہلی سعودی ریاست کی بنیاد رکھی۔
العظيـمُ بِلا تفـرّع .. ينتصر في ليلة التأسيس pic.twitter.com/OHJzGDH7zu
— نادي النصر السعودي (@AlNassrFC) February 21, 2026











