سعودی عرب کے تبوک ریجن میں واقع پہاڑی سلسلے ’تروجینا‘ (جبل اللوز) اور اس کے نواحی علاقوں میں اتوار کو برفباری کے بعد پورے علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی۔
برفباری نے موسم کو خوشگوار بنا دیا اور دل موہ لینے والے یہ مناظر رہائشیوں اور فطرت کے دلدادہ افراد کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
حائل میں ژالہ باری، صحرا نے برف کی سفید چادر اوڑھ لیNode ID: 898186
تبوک ریجن کا پہاڑی سلسلہ ’تروجینا‘ سطح سمندر سے 2580 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ یہاں موسم سرما میں برفباری ہوتی ہے اور درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے بھی نیچے گر جاتا ہے۔
یہ پہاڑی سلسلہ سعودی عرب کے شمال مغرب میں تبوک ریجن میں، اردن کی سرحد کے قریب، تبوک شہر سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔
یہ خطہ حسمیٰ کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں شمار ہوتا ہے، اور یہ پہاڑ تبوک کے مغرب سے اردن میں وادی رم تک سروات کے پہاڑوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔
#واس pic.twitter.com/EcM6MKpP8I
— واس جودة الحياة (@SPAqualitylife) March 22, 2026
پہاڑ کا نام ’اللوز‘ یہاں موجود خود رو بادام کے درختوں کی وجہ سے پڑا۔ بعد ازاں مقامی رہائشیوں نے یہاں باقاعدہ طور پر بادام کی کاشت شروع کی۔
موسم سرما میں سیاح اس علاقے کا رخ کرتے ہیں تاکہ برفباری کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں۔










